24 جون، 2007، 7:58 PM

پاکستان

پاکستان کے شہرکراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی بارشوں سے 228سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں

پاکستان کے شہرکراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی بارشوں سے 228سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی بارشوں سے 228سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 200سے زائد زخمی ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی بارشوں سے 228سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 200سے زائد زخمی ہیںصوبہ سندھ کے وزیر صحت سید سرداراحمد کے مطابق 43افراد گزشتہ روز بارش اور طوفانی ہواوٴں کے باعث چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ مزید 185افراد کی لاشوں کی شناخت آج کی گئی ہے۔کراچی میں ہفتہ کے روز ایک گھنٹے میں 17.2میلی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر کے بیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی کی فراہمی شروع نہیں ہوسکی ہے جبکہ طوفانی ہواوٴں کے باعث ٹوٹنے والے درختوں اور بجلی کی تاروں کو ہٹایا نہیں جاسکا ہے ۔شہر کی مختلف شاہراہوں پر گرنے والے سائن بورڈز کو ہٹا نے کا کام جاری ہے۔صوبائی حکام کے مطابق بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ گڈاپ کا ہے جہاں گھروں کی چھتیں مکینوں پر گرنے سے بہت جانی نقصان ہوا ہے

 

News ID 507228

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha